• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید عباس قتل کیس، فرد جرم 29 اگست کو عائد ہوگی

کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت عدالت نے ملزمان پر 29 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی ملزم عاطف زمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزم عادل زمان بھی پیش عدالت میں پیش ہوا ۔

عدالت نے ملزم عادل زمان کو ضمانت منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ کے نوٹس سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم عادل زمان کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے لیے پابند کردیا ۔

عدالت نے ملزم عادل زمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ بھی یکجا کردیا ، جبکہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 اگست کی تاریخ مقرر کرتے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین