عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کئے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کی یاد ستانے لگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی قریبی دوست فریال محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے مزاحیہ پوسٹ کی۔
مہوش حیات نے اپنے بھائی کی مہندی میں ڈانس پرفارمنس کے بعد لی گئی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’روٹی کھل گئی جے۔‘
اداکارہ نے اپنی لمبی تان لگانے تصویر میں شادی بیاہ کے موقع پر کھانا کھلتے وقت کی افرا تفری بڑے دلچسپ انداز میں ظاہر کی۔
دلچسپ کیپشن میں مہوش نے لکھا کہ دیسی شادیوں میں ایسا ہوتا ہے ’روٹی کھل گئی جے( کھانا کھل گیا ہے )۔‘
مہوش نے اس پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنی دوستوں اور اس تمام ہلے گلے کی یاد ستا رہی ہے۔
اداکارہ نے ساتھ ہی کھانے کو اپنا بہترین دوست بھی قرار دیا اور لال دل ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کھانے سے پسندیدگی کا اظہار کیا۔