• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے 3 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ آصف زرداری اور انور مجید سمیت 9 ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد ہو گی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پر بلاول ہاؤس کراچی، خواجہ انور مجید پر اسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد ہو گی۔

احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق 3 ملزمان فاروق عبد اللّٰہ، حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس میں ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے۔

عدالت نے اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہٰ رضا کے لیے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آصف زرداری پر ہر صورت فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے رجسٹرار احتساب عدالت یا ان کے نامزد کردہ مجاز افسر کو ملزمان کی شناخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے اپنے تحریری فیصلے میں آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے اور دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں خارج کر دیں۔

تازہ ترین