امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتی گاڑی جہاں تھی دو سال بعد بھی وہیں کھڑی ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں اپنی فکر پڑی ہوئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو آگے لے جانے کی بجائے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، عوام کی فلاح و بہبود ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوامی مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ ہیں، نہ ان کے پاس صلاحیت ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہو، جبکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام رل گئے ہیں۔