• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں بڑی تعداد میں غیرقانونی اشتہاری بورڈز، انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے دیو سائز بل بورڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے شہر میں بڑی تعداد میں غیرقانونی اشہاری بورڈ موجود ہیں جن میں ضلع جنوبی،وسطی اور شرقی خاص طور پر قابل ذکر ہیں لیکن ان ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنرزنے تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔کمشنر کراچی کے احکامات کے باوجود ہفتے کو سائن بورڈ نہیں اتارے گئے بعض منتخب بلدیاتی نمائیندوں کا کہنا ہےکہ اس کی اصل وجہ چار پانچ ایسے افسران کا گروپ ہےجو گزشتہ کئی سال سے کراچی کی ڈی ایم سیز میں اپنے اثرورسوخ کے باعث بار بار میونسل کمشنرز تعینات ہوتےرہتے ہیں انہیں شہر کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اسی لئے ہر بارش میں صورتحال خراب ہو جاتی ہےخکومت سندھ سے ملنے والا فنڈ بھی صیح استعمال نہیں ہوتا اور مسائل جوں کے توں رہتے ہیں سارالزام منتخب نمائیندوں کو دیا جاتا ہے جبکہ پرنسپل اکاونٹنگ افسر میونسل کمشنر ہوتے ہیں انہوں نے وزیراعلی سندھ اور وزیربلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل عرصے سے کراچی میں بار بار تعینات ہونے والے ان میونسپل کمشنرز کےصوبے کے دیگر شہروں میں بھی تبادلے کئے جائیں۔

تازہ ترین