ملتان (سٹاف رپورٹر) فرار ہونے والے قتل کے زیر حراست ملزم محمد آصف کا پولیس سراغ نہ لگا سکی۔ واضح رہے کہ 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بجے نشتر ہسپتال ملتان سے قتل کی واردات کا ملزم کانسٹبلان کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا تھا۔ ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی محمد علی اور مہر جاوید کانسٹبلان خرم اور اقبال کو معطل کر دیا گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل اوکاڑہ جیل سے ملتان سنٹرل شفٹ کیا گیا تھا۔