• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر ہڑتال کی اپیل

مقبوضہ کشمیر: شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر ہڑتال کی اپیل


کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنما شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سےمنگل 11 اگست کو حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کے یومِ شہادت کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سینٹرل جیل سے کشمیری سیاسی قیدیوں کو جموں کے خطے کی جیلوں میں منتقل کرنے پر قابض حکام کی مذمت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال، احتجاج اور مظاہرے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما شیخ عبد العزیز کو بھارتی فوجیوں نے 11 اگست 2008ء کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادیٔ کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سری نگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

تازہ ترین