• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد


کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس نے دوملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

ڈی پی اوجاوید اقبال کے مطابق انڈس ہائی وے پرٹنل کے قریب ایک کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

کارروائی میں بنوں سے تعلق رکھنے والے دو بین الصوبائی اسلحہ اسمگلرز کو گرفتارکرلیا گیا ۔

ڈی پی او کے مطابق اسلحے میں 5 کلاشنکوف ، 3 رپیٹر ،2 رائفل ، 19پستول اور4 ہزار سے زائد کارتوس شامل ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق اسلحہ اسمگلروں کے خلاف تھانا محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

تازہ ترین