• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے لسٹ اپ ڈیٹ کے نام پر کارکنان کو تھانے بلوا لیا، خالد مقبول صدیقی

سربراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کو کشمیریوں سے ایم کیو ایم پاکستان نے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ ایم کیو ایم بھرپور طریقے سے یومِ آزادی کا جشن منائے گی۔ 

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے عید اور بارشوں کے موقع پر عوام کی خدمت کی، ایم کیو ایم کارکنان کو سندھ حکومت نے لسٹ اپ ڈیٹ کے نام پر تھانے بلوا لیا۔

انھوں نے کہا کہ  تحفظات کے باوجود منتخب قیادت کے ساتھ کارکنان کو تھانے بھیج  رہے ہیں۔ 

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کے ساتھ خاتون کارکنان کو بھی تھانے بلوایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یوم آزادی کے جشن سے روکنے کیلئے 100سے زائد کارکنان گرفتار کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے  وزیرِاعظم سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین