• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینابز کے شبہ میں ٹین ایجر گرفتار، کولنڈیل پولیس سٹیشن کے باہر مظاہرہ

لندن ( پی اے )ٹین ایجز لڑکے کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نارتھ ویسٹ لندن کے ایک پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہوگئے ۔ بارنیٹ میں تقریباً 40افراد کولنڈیل پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے تھے ۔ یہ صورت حال اس واقعے کے بعد پیش آئی جب پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو کینابز رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی تھی ۔ پولیس نے کہا کہ انہیں منتشر کرنے کیلئے حکم جاری کیا اور سٹیشن کے ارد گرد محاصرہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں زیر تفتیش لڑکے کو اس کی ماں کی موجودگی میں رہا کر دیا گیا ۔ ایک افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں 19 سالہ نوجوان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ میٹ پولیس نے کہا کہ متعدد آفیسرز کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن انھیں علاج معالجے کی ضرورت نہیں تھی ۔ گروپ کو منتشر کرنے کیلئے مزید آفیسرز وہاں پہنچے تھے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ کسی فرد یا زیر حراست افراد کو کوئی گزند پہنچی ہو۔ آفیسرز نے گراہم پارک کے قریب 14 سالہ لڑکے کو مقامی وقت 14:40 بی ایس ٹی پر گرفتار کیا تھا ۔ میٹ نے بتایا کہ جب وہ اس کو گرفتار کر رہے تھے تو ایک گروپ نے آفیسرز کے ارد گرد جمع ہونا شروع کر دیا اور پولیس کی گاڑی کو وہاں سے جانے سے روک دیا تھا ۔ پولیس نے پولیس کانسٹیبل کے کام میں رکاوٹ کے شبہ میں 23 اور 25 سال عمر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔ میٹ نے مزید بتایا کہ پولیس کی گاڑی جائے وقوع سے روانہ ہوگئی اور 30 ​​ سے ​​40 افراد پر مشتمل گروہ پیدل ہی پولیس سٹیشن پہنچا ۔ ایم پی ایس بارنیٹ نے مقامی وقت 21:03 پر ٹوئٹ کیا کہ لڑکے زیر تفتیش ہے اور اسے اس کی ماں کی موجودگی میں رہا کر دیا گیا تاہم دیگر افراد بدستور پولیس کسٹڈی میں ہیں ۔

تازہ ترین