• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ سپرد خاک،نماز جنازہ میں ممتاز شخصیات کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر صحافی مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ کو اتوار کو ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحومہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھیں،نماز جنازہ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی،حنیف خان،کرکٹرز اقبال قاسم، سکندر بخت،تنویر احمد،غلام علی،ظفر اقبال،ظفر احمد،امیر الدین انصاری،سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے احمد علی راجپوت ،آصف عظیم ،اسلم خان پی سی سی کے اعظم خان ،متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی،گلفراز خان ،محمد نسیم ،شمیم انصاری،کھیلوں سے متعلق شخصیات ،صحافیوں اور شہر کی دیگر ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین