• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، محرم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، عمران خان

’کورونا ابھی ختم نہیں ہوا‘


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کوروناابھی ختم نہیں ہوا، محرم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، باہر جاتے وقت فیس ماسک پہننا خود پرلازم کر لیں۔ 

اسلام آباد تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناوائرس کاعذاب پوری دنیا پر آیا ہوا ہے۔ پاکستان نےکوروناکی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈائون کیا۔اس پالیسی کو دنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے۔ 

لوگوں نےکوروناکے خلاف جہادکرکے ملک کو موذی وائرس سےمحفوظ بنانےمیں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ضروری ہے، عوام سےاپیل ہےماسک ضرور پہنیں۔

 انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، حالات پہلے جیسے نہیں اس مرتبہ وباء کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام منایا جائے۔

 انھوں نے کہا کہ ایران میں بھی علماء اعلان کر رہے ہیں کہ ویسا محرم نہیں منانا جیسا پہلے مناتے تھے۔

تازہ ترین