• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے منتخب صدر کی وزارت خارجہ آمد


اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر وزارت خارجہ پہنچے  جہاں اُن کا خیر مقدم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا، نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی اور جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر مشترکا پریس کانفرنس کریں گے۔

وولکن بوزکر اپنے دورہ پاکستان کے دران وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں یواین جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وولکن بوزکر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے۔

جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ساتھ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ان کا دورہ دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

تازہ ترین