• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ، وزیر اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےجانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ، جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی چمن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے مخالف ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی چمن بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر چمن کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

جام کمال نے کہا کہپاک افغان سرحد پرباڑھ لگانے سے دہشت گردی اور غیر قانونی نقل و حرکت ختم ہوگی، باڑھ کی تنصیب سےصوبےمیں امن کی صورتحال بہتر ہوگی اور چمن سمیت تمام علاقوں میں قیام امن ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ چمن مال روڈ پر آج ہوئے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین