• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، محکمہ تعلیم کا امتحانی نصاب کم کرنے کا فیصلہ


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کیلئے محکمہ تعلیم نے تمام کلاسز کے امتحانی نصاب2021 کوکم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام مضامین کا سلیبس تیار کر لیا ہے ، تمام مضامین کا سلیبس 40 سے 50 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ  کا کہنا ہے کہ تمام مضامین کا سلیبس 40 سے 50 فیصد کم کردیا گیا ہے، ہر کورس کے مخصوص اور اہم مضامین سلیبیس کا حصہ ہیں۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق سلیبیس 6 ماہ یعنی ستمبر سے فروری تک کے دورانیہ کے لیے تیار کیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ڈائریکٹر کریکیولم اور ماہر اساتذہ نے اسمارٹ سلیبس کا جائزہ لیا اور کہا کہ 8ویں،9ویں اوردسویں جماعت کےامتحانات بھی اسی سلیبس سے بنائیں گے۔

تازہ ترین