وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے راولپنڈی سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے ۔
شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن 2 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔
اس دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے، وزیراعظم پاکستان کے وژن کو آگے بڑھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 2 سال میں بھی وزیراعظم کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج پر10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، رواں سال پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کا آغاز ہوگا۔