• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں لینڈ سلائیڈنگ، پنجاب، بلوچستان شاہراہ بند


ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنجاب اور بلوچستان شاہراہ کو ہیوی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ رات کوہ سلیمان میں بارش سے راکھی گاج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے باعث کوئٹہ روڈ پر ٹریفک بلاک ہے۔

راکھی گاج اور گڑدو کے مقام پر دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ایس ایچ او راکھی گاج کے مطابق شاہراہ سے ملبا ہٹانے کا کام جاری ہے، چھوٹی گاڑیوں کو سڑک سے گزارا جارہا ہے تاہم ہیوی ٹریفک کے لئے شاہراہ بند ہے۔

انہوں نے سیاحوں سے کہا کہ وہ فورٹ منرو کی طرف آنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین