آپ آف لائن ہیں
جمعرات14؍ جمادی الثانی 1442ھ28؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نن چکو سے ماچس کی 21 تیلیاں جلانے کا ریکارڈ


چینی مارشل آرٹ کے ماہر نے نن چکو سے ماچس کی 21 تیلیاں جلانے کا مظاہرہ کرکے گینز ریکارڈ توڑ ڈالا۔

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے چین کے اس مارشل آرٹسٹ کی مہارت کی داد  دینے پڑے گی جس نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے Xie Desheng نامی مارشل آرٹ کے ماہر نے نَن چکو سے ایک منٹ میں 21 ماچس کی تیلیاں جلا کر نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا جسے باقاعدہ طور پر گنیز بک میں جلد ریکارڈ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ مارشل آرٹ کا ماہر یہ شخص اس سے قبل بھی گنیز ریکارڈ بنانے سمیت کئی حیرت انگیز کارنامے پیش کر چکا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید