• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کل سے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی تیاریوں کا کل سے آغاز کرے گی جہاں قومی کرکٹرز صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ پر اسکواڈ میں شامل سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ کپتان اظہر علی کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاک انگلینڈ سیریز کا دوسرا معرکہ جمعرات سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم مانچسٹر سے ساؤتھمپٹن پہنچ چکی ہے، جہاں دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑی بھرپور ٹریننگ سیشنز کریں گے۔

پہلا ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں تین وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس شکست کے بعد کپتان اظہر علی کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے، لیکن ان کے ٹیم میٹ سرفراز احمد نے کپتان کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر انھوں نے اظہر علی کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’بھیا مضبوط رہیں، ہم باؤنس بیک کریں گے، پاکستان زندہ باد۔‘

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کے سوشل میڈیا پیغام پر جواب دیتے ہوئے انہیں عظیم آدمی قرار دے دیا۔

تازہ ترین