• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے اسپیشل بنچ بنانے کافیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری سلمان فاروق کیس میں جرمانہ اور معطلی کے خلاف سیکرٹری دفاع و داخلہ کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دور ان لاپتہ افراد کے کیسز کے لئے اسپیشل بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیر کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام احمد قمبرانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سماعت کی۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اور ارشد کیانی پیش ہوئے۔سنگل بنچ نے سلمان فاروقی کیس میں سیکرٹری دفاع، داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف فیصلہ دیا ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف آئی جی اسلام آباد کی اپیل پر چیف جسٹس نے اسٹے دیا ہوا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی سے استفسار کیاکہ جرمانے کی رقم زیادہ ہے یا کم ہے؟ ۔

تازہ ترین