• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج انٹرنیشنل کا جون 2020ء سیریز کے نتائج کا بروقت اعلان

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جون 2020ء سیریز کے نتائج کا بروقت اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کے تقریباً 550تعلیمی اداروں میں نجی اسکولوں سے لے کر نیم سرکاری اور سرکاری اسکولوں، ماڈل کالجز، آرمی پبلک اسکولز اور ڈویژنل پبلک اسکولوں کے علاوہ پاکستان میں غیر معروف نجی اسکولوں کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ نتائج کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان بھر میں کیمبرج کے طلبہ کووڈ 19کی وبا کے باوجود دنیا بھر میں اپنے ہم عمر طلباء کی طرح جلد از جلد اپنی تعلیمی سفر کو جاری رکھیں ۔ مجموعی طور پر 139ممالک میں 4000سے زائد اسکولوں کے کیمبرج او لیول ، کیمبرج آئی جی سی ایس ای ، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول ، کیمبرج آئی پی کیو، کیمبرج اے آئی سی ایس اور آئی سی ایس کے 950,000گریڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں اس سال کیمبرج اولیول میں سب سے زیادہ مقبول مضامین انگریزی زبان ، ریاضی ( نصاب ڈی) و فیکس جبکہ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول میں فزکس ، ریاضی اور کیمسٹری ہیں۔ کیمبرج انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو کردسٹین اوز ڈین نے اس موقع پر کہا کہ اس غیر معمولی صورتحال میں کیمبرج انٹرنیشنل نے فوری طور پر اقدامات اٹھائے ، دنیا بھر میں ہمارے کیمبرج کے طلباء محفوظ ہیں اور اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھیں ۔ ہماری سب سے اولین ترجیح تھی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کیمبرج کے طلباء کو تفویض کیے جانے والے گریڈز پر دنیا بھر میں ملازمتیں دینے والے اداروں اور یونیورسٹیوں کا اعتبار قائم رہے ۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے اسکولوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

تازہ ترین