• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چوہدری

نوازشریف، مریم کیخلاف مقدمات بالکل واضح ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کسی اورملک میں یہ ہوسکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاؤ اور فرق ہی نا پڑے؟

تازہ ترین