• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب! ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو؟ مریم اورنگزیب

عمران صاحب! ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو؟ مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رہنماؤں اور کارکنان کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عوام سے خوف پوری طرح عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو کنال روڈ پر روک دیاگیا ہے، رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھاجاسکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ہر ہتھکنڈے کے باوجود کارکنان نیب پہنچیں گے، فسطائی سوچ اورمسترد حکمران راستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نہ پہلے عوام اور کارکنان کا راستہ روکا جاسکا، نہ آج روکا جاسکے گا۔ 

تازہ ترین