• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین

چین: کورونا کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین


چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں متاثر ہوچکے ہیں۔

مشکل وقت میں کامیابی سے نکلنے والے چین کے شہر ووہان کے باہمت شہریوں اور فرض شناس طبی عملےکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین چار سو ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا۔

ان جگمگ کرتے ڈرونز کے ذریعے شہر کی تاریخی عمارتوں کی فارمیشنز پیش کیں اور ساتھ ہی شکریہ اور احتیاطی تدابیر و صحت عامہ کے پیغامات بھی دیئے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تازہ ترین