• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب دفتر پر ہنگامہ، کچھ لوگ شاپرز میں پتھر بھر کر لائے

مریم نواز کا قافلہ لاہور میں نیب کے آفس کے باہر پہنچا تو اس موقع پر نون لیگی کارکنوں نے بیرئیرز کو ہٹانے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکنے پر لیگی کارکن مشتعل ہوگئے۔

مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران یہ مناظر بھی دیکھنے میں آئے کہ کچھ لوگ ڈبل کیبن گاڑی میں شاپنگ بیگز میں پتھر رکھ کر لائے تھے۔

مشتعل افراد نے گاڑی سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پتھراؤ کیا، پتھراؤ کے نتیجے میں مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران مسلم لیگ نون کے مشتعل کارکنوں نے اپنی رہنما کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

نیب آفس کے باہر پولیس نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو گرفتار بھی کیا اور متعدد کارکنوں کو پولیس وین میں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیئے: رانا ثناء اللّٰہ کے نیب حکام سے مذاکرات

گرفتاریوں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا، پولیس کے پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے مسلم لیگ نون کے کارکن منتشر ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے مزید ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے واٹر کینن بھی طلب کی گئی تھی۔

تازہ ترین