• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر کے باہر مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ، طلال چوہدری اور جاوید لطیف کے نیب حکام سے مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تینوں نون لیگی رہنماؤں نے نیب آفس میں نیب حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ نون کے وفد سے نیب کے ڈائریکٹر آپریشن نے ملاقات کی۔

ڈائریکٹر آپریشن نیب سے مذاکرات کے دوران رانا ثناء اللّٰہ اور جاوید لطیف تفصیلات سے مریم نواز کو آگاہ کرتے رہے۔

مذاکرات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اب دوبارہ مزاحمت ہو گی تو ذمے دار نیب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو یہاں آنے میں مشکلات ہوئیں، کارکنوں پر کیمیکل اسپرے کیا گیا، آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز گاڑی میں موجود ہیں، نیب کہتا ہے کہ پیشی منسوخ کردی ہے، ترجمان نیب باضابطہ منسوخی کا پریس ریلیز جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان بزدار کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا نوٹس

انہوں نے کہا کہ باضابطہ طوپر آگاہ کیا جائے کہ پیشی منسوخ کر دی ہے، پیشی کی منسوخی کے لیے ہم نے درخواست نہیں دی تھی، ہم لوگ یہاں موجود ہیں ہم سے جواب لیا جائے۔

نون لیگی رہنماؤں کے نیب حکام سے مذاکرات ہونے کے بعد مریم نواز نیب آفس کے باہر سے واپس روانہ ہوگئیں، وہ کچھ دیر بعد ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کریں گی۔

تازہ ترین