پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔
ترجمان پی ایم ایل این نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کر کے غنڈہ گردی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کو پہلے الگ کیا گیا اور پھر حکمت عملی کے تحت پتھراؤ کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سارا واقعہ عمران خان کی ہدایت پر ہوا وہ اس کے ذمہ دار ہیں۔