• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوروپین فٹبال لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ اور انٹرمیلان سیمی فائنلز میں

مانچسٹر یونائیٹڈ اور انٹرمیلان کی ٹیموں نے یوروپین فٹبال لیگ کے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یوروپین فٹبال لیگ کا کوارٹرفائنل مانچسٹر یونائیٹڈ اور کوپن ہیگن کے درمیان کھیلا گیا، مقررہ وقت تک کوئی ٹیم بھی گول نہ بناسکی۔

انجری ٹائم میں خوش قسمتی سے انگلش کلب کو پنالٹی مل گئی جس پر فیصلہ کن گول نے مانچسٹر کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ وولوز یا سیویا سے ہوگا۔

ایک اور کوارٹرفائنل میں اٹالین کلب میلان نے جرمن کلب لیورکوزن ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

نیکولو بریلا نے پہلا گول 15ویں منٹ میں کیا جبکہ رومیلو لوکاکو نے 12ویں منٹ میں گول کرکے برتری دگنی کردی۔

 24ویں منٹ جرمن کلب نے گول کرکے برتری کم کی لیکن وہ برتری کا خاتمہ نہ کرسکی میچ کا فیصلہ دو ایک سے میلان کے حق رہا۔

انٹر میلان سیمی فائنل میں شختر یا باسل کے مدمقابل آئے گی۔

تازہ ترین