• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید


امریکا میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکاء سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔

امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے جو بائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی۔

اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔

اس فنڈ ریزنگ میں جو بائیڈن کی مہم کے لیے 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے، جو بائیڈن نے انتخابی مہم میں حصہ ڈالنے والے ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین