• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملہ، 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گلشن حدید فیزون مرشید مارکیٹ کے قریب جشن آزادی کی مصنوعات کے حوالے سے لگائے گئے اسٹال کو نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹال پر کریکر حملہ کیا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت7 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، اور جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹا کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

جبکہ طبی امداد کے لیے زخمیوں کو جناح اسپتال اور قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت عامر، دانش، انوشہ، افضل، حسن اور عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

چند روز قبل جماعت اسلامی کی کمشیر ریلی پر بھی کریکر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین