• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی بارکونسل کی ملتان ہائیکورٹ بارکے صدرکو توہین عدالت نوٹس کی مذمت

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا بارکونسل نے ملتان ہائیکورٹ بارکے صدرکو توہین عدالت نوٹس بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیابارکونسل کے وائس چیئرمین شاہد رضا ملک اورچیئرمین ایگزیکٹیو شاہد ریاض برکی ایڈوکیٹس نے کہا ہے کہ وکلاءنے ہمیشہ ملک کے اندر آئین وقانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ہے اوروکلاءبرادری کے قربانیوں کی بدولت عدلیہ آزاد ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدلیہ عوام اور وکلاءکے اعتماد پر پورا اترنے سے قاصر ہے عدلیہ اپنی کارکردگی بہتربنانے کی بجائے ملتان ہائیکورٹ بار کے صدرکو توہین عدالت کا نوٹس دے کروکلاءکو خاموش کرانا چاہتی ہے ۔
تازہ ترین