• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

کراچی میں سپر ہائی وے، جمالی پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سچل تھانے کی حدود جمالی پل کے قریب 3 موٹرسائیکل سوار ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچے تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حمید بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ ، 6 دہشتگرد ہلاک

موٹر سائیکل سمن آباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی، ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین