• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بلز پر مشاورت میں شامل نہیں تھے، اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ ) کے سربراہ سردار اختر مینگل کہتے ہیں کہ ہم بلز پر اتفاقِ رائے کی مشاورت میں شامل نہیں تھے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ ) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہےکہ حکومت میں جب تھے تب بھی ہم سے مشاورت نہیں کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نۃ کبھی اندورنی یا بیرونی دباؤ پر سمجھوتہ کیا اور نہ کبھی کریں گے، بل میں دہشت گرد کی وضاحت ہونی چاہیے تھی۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ کیا ملک کے وزیرِ اعظم نواز شریف کو دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا تھا؟ کیا راجہ پرویز اشرف کو بھی دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا تھا؟

یہ بھی پڑھیئے: آصف زرداری اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھڑکی کا شیشہ توڑنے والا دہشت گرد ہوتا ہےلیکن آئین کو توڑنے والا دہشت گرد نہیں ہوتا، پہلے ملک کے آئین کو توڑنے والے کو دہشت گرد قرار دیں پھر ہم بل کا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین