• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے کیخلاف خواتین صحافیوں کا بیان


خواتین صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے کیخلاف بیان جاری کیا ہے۔

سولہ خواتین صحافیوں اور تجزیہ کارو ں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گھٹیا مہم چلائی جاتی ہے اور جنسی حملوں کی دھمکیاں تک دی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے خواتین صحافیوں کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

شیریں مزار ی نے کہا کہ آن لائن ہرزہ سرائی گھٹیا اور ناقابل قبول ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی معاملے کانوٹس لیتے ہوئے خواتین صحافیوں کو قومی اسبملی کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مدعو کرلیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے بھی خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین