• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران کی ضمانتیں، نیب کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

خواجہ برادران کی ضمانتیں، نیب کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب کے پیرا گون ہاؤسنگ اسکیم کیس کے ملزم خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانتیں منظور ہونے سے متعلق تفصیلی فیصلے کیخلاف نیب نے نظرثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ واپس لینے ، نیب کیخلاف ریمارکس ختم کرنے اور فیصلہ کے پیراگراف نمبر 18 سے 48 اور 56 سے 70 پر نظرثانی کرنیکی استدعا کی ہے ، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل کے ذریعے دائرنظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے 17مارچ2020کے ملزم سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانتیں منظور ہونے کے مختصر فیصلے اور20جولائی 2020کے تفصیلی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے کے پیراگراف نمبر 18 سے 48 اور 56 سے 70 میں نیب کے خلاف سنگین نوعیت کے ریمارکس اور آبزرویشنز دی ہیں ،بعض ریمارکس ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین