ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں جشن آزادی اور موسم گرما امن میلہ بھرپور طریقے سے منانے کے لئے پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت جشن آزادی کی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلہ میں جشن آزادی کی تقریبات کی فوکل پرسن و ترجمان حکومت پنجاب سبین گل ایم پی اے نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر شہر کے معروف چوکوں اور چوراہوں کو سجایا جائے گا، aنہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے دوران موسم گرما امن میلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کے ذریعے پرامن پاکستان کا سافٹ امیج دنیا تک پہچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تقریبات محدود کر دی ہیں، ان تقریبات میں ہم شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کریں گے۔