• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی آئی ڈی سی سیس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جی آئی ڈی سی سیس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

فیصلہ 78 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس فیصل عرب نے 47 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے جبکہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے جو 30 صفحات پر مشتمل ہے۔

جسٹس فیصل عرب نے 47 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ جی آئی ڈی سی ایکٹ 2015ء کا مقصد گیس کی درآمد کیلئے سہولت دینا تھا، جی آئی ڈی سی کے تحت نافذ کی گئی لیوی آئین کے مطابق ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت کو سیس بقایاجات کی وصولی تک مزید سیس عائد کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ سال 21-2020ء کیلئے گیس کی قیمت کا تعین کرتے وقت اوگرا سیس کو مدِ نظر نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

GIDC سیس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، کمپنیوں کی اپیلیں مسترد

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ تمام کمپنیوں سے 31 اگست 2020ء تک کی واجب الادا رقم 24 اقساط میں وصول کی جائے۔

عدالتِ عظمیٰ نے حکومت کو شمال جنوبی پائپ لائن منصوبے پر 6 ماہ میں کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ تاپی منصوبے کے پاکستانی سرحد تک پہنچتے ہی اس پر فوری کام شروع کیا جائے۔

تازہ ترین