• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات جانے والے مسافر ایئر پورٹس پر پھنس گئے

پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر پھنس گئے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے ملک آمد سے قبل آئی سی اے منظوری کا عمل ختم کر دیا۔

گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابو ظہبی کی پرواز پر نہ جا سکے تھے۔

نجی ایئر لائن کے 83 مسافر کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز سے اتار لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: دوحہ ایئرپورٹ پرپھنسےپاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

پی آئی اے کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہےکہ پی آئی اے ابوظہبی ایئر پورٹ حکام سے اپنے کنٹری منیجرز کے ذریعے رابطے میں ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے بھی مدد کی درخواست کی جائے گی۔

تازہ ترین