کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس اور جماعت اسلامی کا موقف سچائی پر مبنیہے، ہماری جدوجہد رنگ لائے گی، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے، نعمت اللہ خان مرحوم کے دور میں کے الیکٹرک کا مسئلہ دیکھ لیا جاتا تو آج یہ مسائل نہ ہوتے ، اس وقت ایم کیو ایم اور پی پی پی کی حکومت تھی اور قبضے ہو رہے تھے ، ہماری درخواست کے الیکٹرک کے ساتھ ملا دی گئی ہے،ہماری جدوجہد اور احتجاج کو کہا گیا کہ یہ سب ہوا میں ہے ۔