• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب بھائی، ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، چوہدری برادران

سعودی عرب بھائی، ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، چوہدری برادران  


لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا، دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، ہمارے جس طرح کے تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ خود جا کر خاموشی سے بات کیوں نہیں کی گئی، یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے کہا کہ ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں جاری کرنی پڑیں۔ ہم اگر اصلاح کیلئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اس کو بھی مخالفت اور دشمنی سمجھا جاتا ہے یہ رویہ درست نہیں۔ لاکھوں پاکستانی آج سے نہیں بلکہ مدتوں سے وہاں روزگار کما رہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ زرمبادلہ وہاں مقیم پاکستانی بھیجے ہیں، انشاء اللہ ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا۔

تازہ ترین