• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی یوم آزادی پر برطانیہ بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا، فہیم کیانی

برمنگھم(پ ر) بھارت کا یوم آزادی برطانیہ بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے،مختلف شہروں میں سیمینارز اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، بھارت کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے آزادی کا جشن نہیں منا سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے نو لاکھ فوج مسلط کر رکھی ہے، عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیری انتہا پسند ہندوں کو آباد کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے بھی پریس کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اس موقع پر یورپ میں یوم سیاہ کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ،تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کیا جائے، دنیا کی خاموشی سے بھارت کے حوصلے بلند اور قتل عام میںاضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پریس کانفرنس سے مڈلینڈ کے سکریٹری اعظم فاروق، کاشف منیر اور مجاہد حسین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین