• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین اعظمی کی رحلت ،امت کا ناقابل تلافی نقصان ہے،مسلم کونسل

لندن(پ ر )ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ضیاء الدین اعظمی کی رحلت سے اسلامی دنیا ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کا انتقال امت کا ناقابل تلافی نقصان ہے ،ان کا شمار حدیث کے بڑے علماء میں ہوتا تھا۔ وہ برسوں مدینہ یونیورسٹی میں تدریسی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ان خیالات کا اظہار یورپین مسلم کونسل کے صدر اخلاق احمد، سرپرست عبدالحق میاں اور جنرل سیکرٹری سجاد حسین بھٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سولہ برس کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ پھر اسلامی علوم اور عربی زبان سیکھی۔ پھر علم الحدیث میں پی ایچ ڈی الازہر یونیورسٹی مصر میں مکمل کی۔ وہ مدینہ یونیورسٹی کے ساتھ برسوں وابستہ رہے۔ ان کی زیادہ تر کتب عربی زبان میں ہیں۔ کئی کتب نصاب کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ کتب ہندی میں بھی تحریر کی ہیں۔ ان کی علمی خدمات بے پناہ ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین
تازہ ترین