• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھمپٹن،پاکستانی بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف بے بس،126پر پانچ آئوٹ

سائوتھمپٹن (جنگ نیوز) گیارہ سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں واپس آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو یادگار نہ بناسکے اور انگلینڈ کے خلاف مایوس کن انداز میں صفر پر آوٹ ہوگئے۔ پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن سیمنگ پچ اور سوئنگ ہوتی ہوئی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ انگلش بولروں نے پاکستان ٹیم کو مسلسل دباو میں رکھا۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر126رنز بنائے تھے۔ پہلے دن 45.4اوورز کا کھیل بارش کی وجہ سے ہوسکا۔ کھیل ختم ہونے پر بابر اعظم 51گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 25اور محمد رضوان چار رنز پر کھیل رہے تھے۔ جمعرات کو ایجز باول میں فواد عالم جس وقت کریز پر آئے پاکستان ٹیم کے چار وکٹ 117رنز پر گر چکے تھے لیکن اپنے منفرد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وہ چار گیندوں میں پویلین لوٹ گئے ۔

تازہ ترین