• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 موٹرسائیکل، ایک گاڑی غائب، چوری کی 22 وارداتیں

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اور موٹر سائیکل اڑا لیے گئے ۔ تھانہ سٹی نے موبائل اور نقدی کا حامل بٹوہ چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے موٹرسائیکل چھیننے، تھانہ وارث خان نے اسلحہ کی نوک پر 2 طلائی کڑے ، چین ، لاکٹ اور انگوٹھی چھیننے، تھانہ بنی نےموبائل فون چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے موبائل چوری، 2واقعات میں 2موبائل چھیننے، موٹر سائیکل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے نقدی کا حامل پرس چھیننے،تھانہ ائرپورٹ نےموبائل چھیننے ،تھانہ واہ کینٹ نے طلائی زیورات اور15لاکھ روپےزبردستی چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے 2موبائل اور ایک لاکھ59ہزار500روپے چوری، تھانہ صدر بیرونی نے دو موبائل اور لیپ ٹاپ چھیننے، تھانہ روات نے برتن ، فرنیچر اور کمپیوٹر کل مالیتی ایک لاکھ 60 ہزار روپے چوری، تھانہ روات نے 10 تولے کے طلائی زیورات ، 12ہزار روپے اور کیمروں کا ڈی وی آر چوری ،تھانہ مری نےسگریٹ مالیت تقریباًاڑھائی لا کھ روپے ،پتی چائے مالیت 50ہزار روپے اور دیگرسامان مالیتی چار لاکھ تیس ہزار روپے چوری،تھانہ کلرسیداں نےچار بکریاں چوری،تھانہ ائرپورٹ نے 2بالیاں ،موبائل اور 30ہزار روپے چوری،تھانہ صدربیرونی نے 35ہزارروپے چھیننے، تھانہ روات نے 15ہزارروپے، اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے ایک ہزار روپے اور موبائل چھیننے، تھانہ روات نے 96ہزار ،موبائل اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے سگریٹ چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے 2موبائل، 25ہزار روپے اور لیپ ٹاپ چھیننے، دریں اثناء تھا نہ رمنا نےکارچوری،تھا نہ کورال نے موٹرسائیکل چوری، انڈسڑیل ایریا پولیس نےجعلی بنک ڈرافٹ بنا کر جا ئیداد خوردبرد کر نے، شالیمارپولیس نےگا ڑی ہضم کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔
تازہ ترین