• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ ، ایف ڈبلیو او نظر ثانی شدہ تجویز دے گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)باخبر ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ پر ایف ڈبلیو او کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں اور منگل تک ایف ڈبلیو او کو فائنل نظر ثانی شدہ تجویز جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو کے ساتھ زیادہ تر نکات پر اتفاق رائے پایا گیا ،دوتین امورپر ایف ڈبلیواو کواپنی ہائی کمان سے مشاورت کرکے جواب دینا ہے،اس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ منصوبہ ایف ڈبلیواو کرے گا یا کوئی اور کنٹریکٹر ہوگا۔تقریبا64کلو میٹر طویل روڈ پر اکتوبر سے کام شروع ہونے کاامکان ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق جمعرات کو طویل مذاکرات ہوئے۔جس کے بعد دوتین امور ایف ڈبلیواو کے نمائندوں کو اپنی ہائی کمان سے مشاورت کیلئے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ52ارب روپے کے لگ بھگ منصوبہ کی تکمیل دو سے ڈھائی سال میں ہوگی۔
تازہ ترین