• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا ئےگی،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کرنل منصور،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر)اورنگزیب بادینی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثاقب خان کاکڑ،لیفٹیننٹ کرنل زاہد،لیفٹیننٹ کرنل محمدحارث،اسسٹنٹ کمشنر (صدر)حمیرا بلوچ،صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس سید محمد دائودآغا،صدر انجمن تاجران عبدالرحیم،ایس پی (سٹی)نور محمد،ایکسین میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد،ایکسین کیسکو شاہد،ڈی ایم سوئی سدرن گیس عبدالرحمان،ڈائریکٹر واسا محمد رمضان کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، تاجر برادری اور متعلقہ محکموں کے افسران اور عہدیداران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گاامن و امان کے تناظر میں دہشت گردی اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی اس سلسلے میں ڈی سی آفس کوئٹہ میں ایک کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو دس محرم الحرام تک تمام حفاظتی اقدامات اور دیگر امور کی نگرانی کرے گا کنٹرول روم میں تمام متعلقہ محکموں کا عملہ موجود رہے گا۔ درایں اثناء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ اور ایمبولینسز پولیس کے طے شدہ پلان کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں ہمہ وقت تیار رہیں گی محرم الحرام کے جلوس کے راستوں میں آنے والے علاقوں کی مکمل صفائی ستھرائی کروائی جائے گی جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کی جلد مرمت کی جائی گی راستے میں حائل تجاوزات کو ہٹایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی رکاوٹیں ہوں ان کو دور کیا جائے گا ۔
تازہ ترین