• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ منتقلی:سقوط ملتان کی تاریخ دہرائی جانے لگی،احمد حسین ڈیہڑ

ملتان(سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ سقوط ملتان کی تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرائی جا رہی ہے۔رنجیت سنگھ کے بعد اب بہاولپور میں سیکرٹریٹ کیلئے دفاتر شفٹ کر کے ملتان کی شناخت کو ختم کرکے ایک بار پھر سقوط ملتان کیا جارہا ہے۔ ملتان کو چوک سرور شہید اور مظفرگڑھ جیسی حیثیت دی جارہی ہے جو بہت بڑا ظلم ہے۔اس ظلم پر ملتان کی قیادت پر افسوس ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رياست ماں جیسی ہوتی ہے کے تصور کو عمران خان حقیقی شکل دے رہے ہیں۔ اگست کے مہینے میں حکومت نے غریب گھرانے کے دو بچوں کی كفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کر کےقوم حقیقی خوشی دی ۔یہ وہ ریاست مدینہ کا تصور ہے جسے عمران خان عملی شکل دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم متحد ہو کر کوئی بھی سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین