آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیروز خان انسٹاگرام پر سب سے آگے

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی۔

انسٹاگرام پر 30 لاکھ چاہنے والوں کے ساتھ اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرنے کے بعد اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا۔

View this post on Instagram

- wanna thank the 3 million ! ️ #FK

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on


انہوں نے شیئر کی جانے والی انسٹاگرام پوسٹ میں انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3 ملین چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان اس وقت انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے مرد اداکاروں کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔

پاکستان کے دیگر مشہور و معروف فنکاروں میں شامل مرد  شخصیات میں سے کسی کے اب تک 30 لاکھ فالوورز نہیں ہوئے۔

فلم اسٹار ہمایوں سعید کے اس وقت انسٹاگرام پر 19 لاکھ، اداکار بلال عباس کے 19 لاکھ،  نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے 17 لاکھ، عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے 14 لاکھ، فیصل قریشی کے 11 لاکھ، بلال اشرف کے 5 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا۔ فیروز خان کے ہاں گزشتہ برس مئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام سلطان فیروز خان ہے۔

فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید