• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 ہزار 155 کورونا مریض  شفایاب ہوئے


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 626 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 14 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 155 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 300 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 153 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 932 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 774 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار 215 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 25 ہزار 289 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 307 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 993 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 180 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 21 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 236 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 342 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 173 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان، کورونا کیسز میں اچانک تیزی آگئی

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 62 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 138 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 426 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 167 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 59 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 745 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 22 لاکھ 29 ہزار 409 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین