• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ماحول میں آزادی کی قدر و قیمت زیادہ محسوس ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ کورونا کے ماحول میں آزادی کی قدر و قیمت کو زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آزادی ملی جوش و خروش سے منایاجارہاہے ، بلوچستان اسمبلی، گورنر ہاؤس اور ہا ئی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقاریب کااہتمام کیا گیا ۔

کوئٹہ میں یوم آزادی کا آغاز مساجد میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی دعاؤں اور کوئٹہ چھاؤنی میں 21 توپوں کی سلا می سے ہوا۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب بلوچستان ا سمبلی کےسبزہ زار پر ہوئی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اسپیکر اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پرچم کشائی کی، تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

وزیراعلی کا کہناتھا کہ یہ دن بحیثیت قوم ہمارے لئے بہت اہم ہے ہمارے اکابرین کی قربانیوں کے اس ثمر کی بہتری کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ماحول میں آزادی کی قدر و قیمت کو زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے،دوسرے مما لک میں کہیں جنگ اورکہیں اقتصادی مسائل ہیں۔

جام کمال نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ کےدوران قدرتی آفت کا سامنا کیا، کورونا کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی، احتیاط جاری رکھنی ہوگی،10 سالوں میں بلوچستان نےسب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔

تازہ ترین